4 اپریل 2011 - 19:30

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے بارے میں اقوام متحدہ کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ریچرڈ گولڈاسٹون کی رپورٹ بدستور معتبر ہے۔

ابنا: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے اپنے ایک بیان میں صہیونی حکومت کی طرف سے اس درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہ ریچرڈ گولڈ اسٹون کی رپورٹ کو نظرانداز کردیا جائے کہا کہ یہ کونسل مذکورہ رپورٹ کا جائزہ لینے کے لئے اپنا کام جاری رکھے گی کیونکہ اقوام متحدہ کی رپورٹ، اخبارات میں ایک مضمون شائع ہوجانے سے کالعدم نہيں ہوتی۔واضح رہے کہ غزہ سے متعلق اقوام متحدہ کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ریچرڈ گولڈ اسٹون نے جنھوں نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے بارے میں اپنی ٹیم کی تحقیقات کے بعد اسرائیل کو جنگی جرائم کا مرتکب قراردیا تھا صہیونی لابی کے دباؤ میں آکر چند روز قبل واشنگٹن پوسٹ میں اپنے مضمون میں لکھا کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت میں عام فلسطینیوں کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110